عراق زائرین پر حملے بم دھماکے50افراد جاں بحق

بغداد میں7 کار بم دھماکے، زائرین سمیت 34 افراد جاں بحق،موصل میں بس پر حملے میں 12مسافر مار دیے گئے


AFP December 17, 2013
بغداد شہر میں اور ارد گرد بھی 5 کار بم دھماکوں میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور قریبا 43 افراد زخمی ہوگئے۔فوٹو:رائٹرز

زائرین کے قافلوں، بس پر دہشتگردوں کے حملوں، ایک شہر کے سٹی کونسل ہیڈ کوارٹرز پر قبضے، تکریت میں پولیس اسٹیشن پر حملے اور بغداد میں کار بم دھماکوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 50 کے قریب افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت بغداد شہر کے جنوبی علاقے رشیدیہ میں شیعہ زائرین پر 2 کار بم دھماکوں میں17 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے۔ قبل ازیں بغداد شہر میں اور ارد گرد بھی 5 کار بم دھماکوں میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور قریبا 43 افراد زخمی ہوگئے۔ صوبہ صلاح الدین میں کے شہر تکریت کے سٹی کو نسل ہیڈکوارٹرز پر عسکریت پسندوں نے ایک بارود سے بھری کار عمارت سے ٹکرا دی اور اس کے بعد ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کرلیا۔ اس وقت دفتر کا عملہ بھی عمارت میں موجود تھا۔



سیکیورٹی فورسز نے عمارت کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور کاؤنٹر ٹیررازم سروسز کے ترجمان صباح نوری نے بتایا کہ فورسز نے کارروائی کرکے یرغمال بنائے گئے تمام 40 ملازمین کو بازیاب کرالیا' اس دوران ایک خود کش بمبار کو بھی مار دیا گیا جبکہ دیگر 2خود کش حملہ آوروں نے خود ہی اپنے آپ کو دھماکوں سے اڑا لیا جبکہ کارروائی کے دوران ایک سٹی کونسل ممبر اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شہر کے تمام سرکاری اداروں کو بند کرا دیا اور ٹیچروں سمیت تمام ملازمین کو ایک دن کی چھٹی دیدی گئی۔

اس سے پہلے بائجی شہر میں دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا اور القاعدہ کے درجنوں قیدیوں کو چھڑانے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کردیا' حکام نے صورتحال پر کنٹرول کے لئے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا۔ پہلے ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار پولیس سٹیشن کے مین گیٹ سے دھماکے کے ساتھ ٹکرا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔