فلپائن6میٹر بلند ہائی وے سے بس وین پر گر گئی22افراد ہلاک

بس کے 20 اور وین میں سوار 2 افراد مرنے والوں میں شامل، 20 شدید زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک


APP December 17, 2013
ہلاک ہونے والوں میں سے 20 مسافر بس جبکہ 2فراد وین میں سوار تھے۔۔فوٹو:رائٹرز

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں زمین سے 6 میٹر بلند ہائی وے سے گزرنے والی مسافر بس نیچے سے گزرنے والی وین پر جاگری۔

اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور20 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے ۔ حادثے کے بعد علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔فلپانی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 20 مسافر بس جبکہ 2فراد وین میں سوار تھے۔



پولیس حکام کے مطابق مسافر بس کا ڈرائیور حادثے میں زندہ بچ گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کی کمپنی کا لائسنس فوری طور پر ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے اور اسے تمام بسوں کے معائنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔