طویل مدتی ویزا ہولڈر 363 پاکستانیوں کی آج بھارت واپسی

37 بھارتی شہری بھی ہمراہ جائینگے، ڈی جی رینجرز پنجاب کو فہرست ارسال


آصف محمود September 15, 2020
بھارت نے ان پاکستانیوں کو شہریت نہیں دی، رشتے داروں سے ملنے پاکستان آئے تھے۔ فوٹو: فائل

نوری ویزا کے حامل 363 پاکستانیوں کی آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپسی ہو گی۔

سفارتی حکام کے مطابق نوری ویزا والوں کے ساتھ مقیم 37 بھارتی شہری بھی ہمراہ جائیں گے، وزارت خارجہ نے واہگہ سرحد کھولنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو ان افراد کی فہرست ارسال کی جو آج بھارت جائیں گے۔

نوری ویزا ہولڈراور بھارتی شہریوں کی واپسی سات ستمبر کو ہونا تھی،یہ پاکستانی طویل مدتی ویزا پر بھارت میں مقیم ہیں، ان کو تاحال بھارتی شہریت نہیں ملی ہے، ایسے افرادکو واپس پاکستان آنے کے لیے بھارتی حکومت نواوبلیگیشن ریٹرن ٹو انڈیا کا ویزا جاری کرتی ہے نوری ویزا والوں میں زیادہ تر ہندو خاندان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں