ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد5 ہزار 774 رہ گئی

کورونا وائرس میں مبتلا 2لاکھ 90ہزار 261 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک September 15, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 404 نئے کیسزاورمزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں، این سی او سی فوٹوفائل

ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 5 ہزار 774 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 404 نئے کیسزاورمزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز3 لاکھ 2 ہزار 424ہوگئی اوراموات کی مجموعی تعداد6 ہزار 389ہوگئی۔ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2لاکھ 90ہزار 261 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 250 ، پنجاب میں97 ہزار 817 خیبرپختونخوا 37 ہزار 079 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 962، بلوچستان میں 13 ہزار 621 ، آزاد کشمیر2426, اورگلگت میں 3269 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں