امریکا کا اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے بعض علاقوں میں محتاط رہنے کا مشورہ
سیکٹر جی سکس، ایف سیکس، ایف سیون، ایف ٹین اور آئی نائن میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ
امریکا نے اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے بعض علاقوں میں جانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس، ایف سیکس، ایف سیون، ایف ٹین اور آئی نائن جاتے ہوئے احتیاط کریں کیونکہ ان سیکٹرز میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ان علاقوں میں موبائل، پرس اور گاڑی چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔