موٹروے زیادتی کیس عابد اور شفقت کا ایک اور ساتھی گرفتار

اقبال عرف بالا مستری کو ساہیوال سے حراست میں لیا گیا


ویب ڈیسک September 15, 2020
اقبال عرف بالا مستری کو ساہیوال سے حراست میں لیا گیا

ISLAMABAD: لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس کی ایک اور کامیابی مل گئی۔

سی آئی اے پولیس نے عابد اور شفقت کے گروہ میں شامل اقبال عرف بالا مستری کو ساہیوال سے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اقبال عرف بالا مستری کو گرفتار ملزم شفقت کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

iqbal bala

اقبال عرف بالا مستری مرکزی ملزم عابد علی کا قریبی ساتھی ہے۔ موٹروے پر واردات سے قبل عابد علی نے شفقت اور اقبال دونوں کو بلایا تھا لیکن اقبال عرف بالا مستری راستے میں سے ہی واپس چلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے کیس کا ایک مرکزی ملزم گرفتار، زیادتی کا اعتراف

اقبال اس کیس کے سوا عابد کے ساتھ متعدد وارداتوں میں شامل رہا ہے۔ واردات کے بعد مفروری سے قبل عابد علی نے اقبال سے رابطہ کیا تھا۔ پولیس کو اقبال سے عابد کے متعلق کافی معلومات ملی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں