پاکستان نے بھارت امریکا ورکنگ گروپ اجلاس کا اعلامیہ مسترد کردیا

اس حوالے سے اپنے تحفظات متعلقہ امریکیحکام تک پہنچا دیے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


Staff Reporter September 15, 2020
ورکنگ گروپ کے اعلامیے میں پاکستان کا ذکر بلا جواز ہے(فوتو، فائل)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا جارحانہ رویہ پورے جنوبی ایشیائی خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہےعالمی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ خطے کے امن و استحکام کے منافی روش اپنانے سے باز رہے۔

ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ نے بھارت اور امریکا کے 17 ویں انسدادِ دہشت گردی مشترکہ ورکنگ گروپ کے اعلامیے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 17 ویں اجلاس کے اعلامیےمیں پاکستان کے بلاجواز حوالے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے اپنے تحفظات امریکی متعلقہ حکام تک پہنچا دیے ہیں. ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام شریک ممالک جنوبی ایشیائی خطے کے امن و امان سے جڑے مسائل کا تذکرہ ، زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے کریں۔ یک طرفہ اور حقائق کے منافی آراء سے احتراز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اس حقیقت سے اچھی طرح باخبر ہے کہ پاکستان ہندوستان کی ایما اور معاونت سے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے. عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کاوشوں، قربانیوں اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کام یابیوں کو بھی تسلیم کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس امر کا بارہا اظہار کر چکا ہے کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن بی جے پی سرکار کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک،مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، اور پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف بھارت کا جارحانہ رویہ،پورے جنوبی ایشیائی خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ خطے کے امن و استحکام کے منافی روش اپنانے سے باز رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |