جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کی وجہ سے دباؤ بڑھ گیا ٹیم میں جگہ خطرے میں

38 سالہ کرکٹر نے گذشتہ 9 اننگز میں صرف 160 رنز بنائے جس میں 2 ففٹیز شامل ہیں


Sports Desk December 17, 2013
38 سالہ کرکٹر نے گذشتہ 9 اننگز میں صرف 160 رنز بنائے جس میں 2 ففٹیز شامل ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس / فائل

جنوبی افریقہ کے سینئر آل رائونڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کی وجہ سے دبائو بڑھ گیا۔

ان کی گذشتہ 9 ٹیسٹ اننگز میں اوسط فقط 17.77 رہی جس کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بھی خطرے میں دکھائی دینے لگی ہے، بھارت کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں کیلس کو اس بڑھتے ہوئے دبائو سے نجات کے لیے بڑی اننگز درکار ہوگی، 38 سالہ کرکٹر نے گذشتہ 9 اننگز میں صرف 160 رنز بنائے جس میں 2 ففٹیز شامل ہیں،آخری نصف سنچری انھوں نے پاکستان کے خلاف رواں برس فروری میں جوہانسبرگ میں بنائی تھی، اس کے بعد ان کا ٹیسٹ میں اسکور 7، 2، 21، 5، 0 اور7رہا۔ جیک کیلس نے آخری سنچری گذشتہ برس نومبر میں برسبین میں بنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں