زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلیے قانون سازی کی جائے وفاقی کابینہ

جنسی درندوں کو سخت اور فوری سزائیں دینے لیے قانون سازی کرنا ہماری ذمہ داری ہے، کابینہ ارکان


ویب ڈیسک September 15, 2020
جنسی درندوں کو سخت اور فوری سزائیں دینے لیے قانون سازی کرنا ہماری ذمہ داری ہے، کابینہ ارکان

وفاقی کابینہ نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلیے قانون سازی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں موٹروے واقعہ بھی زیربحث آیا۔

یہ بھی پڑھیں: زیادتی کےمجرموں کوسرعام پھانسی یا جنسی صلاحیت سے محروم کردیناچاہیے، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سنگین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔

ارکان نے کہا کہ جنسی درندوں کو سخت اور فوری سزائیں دینے لیے قانون سازی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اور سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |