الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت کو مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار جاری کرنے کا حکم

سندھ میں حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری 2017 کے اعدادو شمار کی سرکاری اشاعت ضروری ہے، الیکشن کمیشن

سندھ میں حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری 2017 کے اعدادو شمار کی سرکاری اشاعت ضروری ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار اور صوبہ سندھ میں حلقہ بندیوں کے کام میں حائل مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔


الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور، وزارت قانون مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو مردم شماری سے متعلق مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری 2017 کے اعدادو شمار کی سرکاری اشاعت انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مردم شماری کے حتمی نتائج کے بغیر حلقہ بندیوں کی مخالفت کی تھی اور الیکشن کمیشن نے پی پی پی کی درخواست پر سندھ میں حلقہ بندیوں پر کام روک رکھا ہے۔
Load Next Story