مقبوضہ کشمیرمیں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج پر حملہ 2 اہلکار شدید زخمی

زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، مقابلہ تاحال جاری ہے


ویب ڈیسک September 15, 2020
ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے اہلکاروں پر سرچ آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا ہے جس کے نیتجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوجیوں نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔

بھارتی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

بھارتی فوج کی مزید نفری نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے گزر گئی جس پر زوردار دھماکا ہوگیا اور میجر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک اہلکار نے دوران علاج اگلے روز دم توڑ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |