مروہ زیادتی کیس دو ملزمان نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا

عدالت نے تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک September 15, 2020
ایک ملزم رب نواز کیخلاف شواہد نہیں ملے، پولیس (فوٹو: فائل)

پانچ سالہ مروہ کے اغوا کے ملزمان میں سے دو نے تفتیش کے دوران بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو 5 سالہ مروہ کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس میں تفتیشی پولیس نے ملزمان رب نواز، فیض اور عبداللہ کو پیش کردیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم رب نواز بے گناہ ہے، اس کیخلاف شواہد نہیں ملے اس لیے ملزم کی رہائی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس رپورٹ پیش کریں گے۔

تفتیشی افسر کی استدعا پر سرکاری وکیل نے اعتراض کیا جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں ملزم فیض عرف فیضو نے ہولناک اعتراف کیا کہ میں نے اور میرے ساتھی عبداللہ نے بچی کو اغوا کیا اور اپنے گھر میں باربار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس کی وجہ سے مروہ کی موت واقع ہوگئی، بعد ازاں لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عیسی نگری میں گزشتہ دنوں 5 سالہ مروہ کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |