چین کی کورونا ویکسین نومبر میں عوام کیلیے دستیاب ہوگی

چین کی کورونا ویکسین کا فیز تھری میں ٹرائل کامیابی سے پایہ تکمیل کے قریب ہے


ویب ڈیسک September 15, 2020
چینی کمپنی نے رواں ماہ بیجنگ ٹریڈ فیئر میں ویکسین کی رونمائی بھی کی تھی، فوٹو: فائل

چین میں تیار ہونے والی 4 میں سے ایک کورونا ویکسین نومبر میں عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ادارے '' سینٹر فار ڈیزز کنٹرول اینڈ پری ونٹیشن'' نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیار کردہ 4 ویکسین کلینیکل ٹرئل کے آخری مرحلے میں ہیں جن میں سے کم از کم ایک رواں برس نومبر میں عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔ رواں ماہ بیجنگ میں ہونے والے ٹریڈ فیئر میں چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کی رونمائی بھی کی تھی۔

سی ڈی سی یعنی (Center For Disease Control and Prevention) کی سربراہ نے سرکاری میڈیا پر اپنے انٹرویو میں بتایا کہ چین میں 4 کورونا ویکسین پر کام جاری ہے جن میں سے تین ویکسین کو جولائی میں ہی فرنٹ لائن طبی عملے پر استعمال کرنے کی اجازت مل گئی تھی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : چین نے کورونا ویکسین کی رونمائی کردی

سی ڈی سی کی سربراہ گوائزن وو نے مزید بتایا کہ ان تینوں ویکسین میں سے ایک ٹرائل کے فیز تھری مرحلے کو بڑی کامیابی سے مکمل کر رہی ہے، ویکسین اپریل میں خود میں نے استعمال کی اور اب تک معمولی سا سائیڈ ایفیکٹ بھی سامنے نہیں آیا۔ امید ہے کہ نومبر کے آخر تک یہ ویکسین عام لوگوں کے لیے دستیاب ہو گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : خطرناک سائیڈ ایفیکٹ سامنے آنے پر کورونا ویکسین ٹرائل آخری مرحلے میں بند

واضح رہے کہ فوجی اور طبی عملے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر چین کی سب سے بڑی فارما کمپنی سینوفارما اور امریکی سینو ویک بائیوٹیک نے تین ویکسن پر کام شروع کیا تھا جب کہ چوتھی ویکسین کو کانسیو بائیولوجک نے فوجیوں میں استعمال کے لیے جون میں تیار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں