ایشیائی ترقیاتی بینک کی2021 میں پاکستانی معیشت وسیع پیمانے پربحال ہونے کی پیشگوئی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے شرح نمو میں 2 فیصد اضافے اور افراط زرکی شرح 7.5 فیصد ہونے کی پیشگوئی کی ہے
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2021 میں پاکستانی معیشت کی وسیع پیمانے پر بحال ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2021 میں معیشت وسیع پیمانے پر بحال ہونے، شرح نمو میں 2 فیصد اضافے اور افراط زر کی شرح گھٹ کر 7.5 فیصد ہونے کی پیشگوئی کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں کمی کے بعد معاشی ماحول اور رحجان میں بہتری کی توقع ہے لیکن اس کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کا آغاز بھی ضروری ہے۔
اس سے قبل اے ڈی بی نے اپریل 2020 میں رواں سال 2.6 فیصد اور سال 2021 میں 3.2 فیصد معاشی نمو کی پیشگوئی تھی لیکن اب اے ڈی پی نے سال 2021 میں 3.2 فیصد کے بجائے 2 فیصد شرح نمو کی پیشگوئی کی ہے۔
اے ڈی پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وباء نے سال 2020 میں پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں، روپے کی قدر میں کمی سے تجارتی نوعیت کی درآمدات گھٹنے سے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔