زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی  

دورہ پاکستان کی اجازت ملنے کا امکان روشن ہوگیا ، بہت جلد رسمی اعلان بھی کردیا جائے گا، تاوینگوا موکوہلانی


Sports Reporter September 15, 2020
دورہ پاکستان کی اجازت ملنے کا امکان روشن ہوگیا ، بہت جلد رسمی اعلان بھی کردیا جائے گا، تاوینگوا موکوہلانی

لاہور: زمبابوے نے آئندہ ماہ پاکستان کے ٹور کی تصدیق کردی تاہم باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

غیر ملکی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ تاوینگوا موکوہلانی نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے اجازت ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے، بہت جلد رسمی اعلان بھی کردیا جائے گا۔

پاکستان کورونا پروٹوکولز سمیت اپنی تیاریوں کا پلان زمبابوین بورڈ کو پہلے ہی ارسال کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلیے 20 اکتوبر کو پاکستان آنا ہے، ایک روزہ میچ ملتان جب کہ ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں