کراچی لانڈھی میں 2 ٹرکوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں ایک ٹرک روڈ پرکھڑا تھا دوسرے تیز رفتار ٹرک سے اسے ٹکر مار دی۔


ویب ڈیسک December 17, 2013
پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں 2 ٹرکوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں ایک ٹرک روڈ پرکھڑا تھا کہ تیز رفتاری سے آتے دوسرے ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسٹاپ پرکھڑے افراد اس کی زد میں آگئے اور 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک کو تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔