کراچی میں ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار

ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔


Staff Reporter September 16, 2020
ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

اتحاد ٹاﺅن پولیس نے جھگیوں میں معذور خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملزم فیصل گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم کا ساتھی حمید موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو کئی روز سے زیادتی کا نشانہ بنارہے تھے۔ خاتون کے دیور عطا کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم فیصل کو گرفتارکرلیا جبکہ حمید کو تلاش کیا جارہا ہے۔

ملزم فیصل کو ابتدائی طور پر اتحاد ٹاؤن پولیس نے حراست میں لیا تھا پھر اسے مومن آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں