پولیس قبضہ گروپ بن جائے تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے لاہور ہائیکورٹ

پولیس قبضہ گروپ بن گیا ہے، افسروں کو معاف کرنے کی روش کو چھوڑ دیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک September 16, 2020
پولیس قبضہ گروپ بن گیا ہے، افسروں کو معاف کرنے کی روش کو چھوڑ دیں، چیف جسٹس۔ فوٹو:فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس اگر قبضہ گروپ بن جائے تو موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ پر پولیس کے قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر ایلیٹ فورس کا دفتر قائم کیا گیا، اور پولیس نے جو اراضی سرنڈر کی تھی وہ بھی متروکہ وقف کو نہیں دے رہی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گیا ہے، اگر پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو پھر موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، افسروں کو معاف کرنے کی روش کو چھوڑ دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آئی جی پولیس پنجاب بھی پیش ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں