لاہورمیں 100سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سےمختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب

ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث متعدد گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ ہو گئے۔


ویب ڈیسک December 17, 2013
لیکسو حکام کا کہنا ہے کہ مین ٹرانسمیشن لائن کی خرابی کو دور کر کے جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔ فوٹو؛ اے ایف پی/فائل

لاہور میں مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث 100 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث شہر بھر کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں صبح 3 بجے سے بجلی غائب ہے جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث متعدد گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ ہو گئے ہیں۔

لیکسو حکام کا کہنا ہے کہ مین ٹرانسمیشن لائن کی خرابی کو دور کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے، جلد فنی خرابی دور کر کے شہر بھر کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں