کرم ایجنسی میں 2 بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخموں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک December 17, 2013
مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخموں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو فائل

کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپر کرم کے علاقے پیواڑ میں ہمزئی روڈ کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، دھماکے سے پک اپ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخموں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب اپرکرم کے ہی علاقے پیواڑ یوسف خیل میں اچانک بارودی سرنگ میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں لکڑہارا عابد حسین شدید زخمی ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔