پانامہ میں گورنر کی گاڑی سے منشیات کے درجنوں پیکٹ برآمد

مخبری پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کی تلاشی لی گئی، پولیس

ملزمان کی شناخت ہوئی تو ان میں سے ایک گورنر نکلا(فوٹو، ٹوئٹر)

پانامہ میں گورنر کی گاڑی سے منشیات کے 79 پیکٹ برآمد ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پانامہ کی پولیس نے منشیات کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے پر شبہے میں ایک گاڑی کو روکا۔ جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کی نشستوں کے نیچے سے منشیات کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے۔


بعدازاں ملزمان میں سے ایک کی شناخت ہوئی تو ان میں سے ایک پانامہ کے علاقے گونا یالا کا گورنر ایرک مارٹیلو نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخبری ملنے پر ٹریفک جام میں پھنسی گاڑی کی تلاشی لی۔

پانامہ کے صدر نتو کورتزو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پولیس کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سرکاری ملازمین اور عہدے داران کی جانب سے قانونی کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story