سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی اردو سندھی اورانگریزی میں چھاپنےکا فیصلہ
محکمہ بلدیات سندھ نے کاغذات نامزدگی کا مسودہ الیکشن کمیشن کو ارسال کردیاہے۔
سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں چھاپے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لئے کام تیزی سے جاری ہےاور محکمہ بلدیات سندھ نے کاغذات نامزدگی کا مسودہ الیکشن کمیشن کو ارسال کردیاہے، کاغذات نامزدگی کو 3زبانوں میں چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے مختلف نشستوں کے لئے الگ کاغذات نامزدگی کے رنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے عدالتی فیصلے پر عمل کرنے اور مقررہ وقت پر الیکشن کے لئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔