نادرا ملازمین نے ساتھی کی گرفتاری پر سندھ بھر میں دفاتر بند کردیئے

پولیس نے نادرا کی اسلحہ لائسنس برانچ سے ملازم کو انتظامیہ کو اعتماد میں لئے بغیر کسی جواز کے گرفتار کیا، جی ایم نادرا


ویب ڈیسک December 17, 2013
ہڑتال کے باعث شناختی کارڈ بنوانے کے لئے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: نادرا ملازمین نے پولیس کی جانب سے اپنے ساتھی کی گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں دفاتر بند کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں نادرا ملازمین نے اپنے ساتھی کی گرفتاری کے خلاف تمام دفاتر کو تالے لگادیئے جس کے باعث شناختی کارڈ بنوانے کے لئے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈی جی نادرا برگیڈیئر ریٹائرڈ زاہد حسین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے نادرا کی اسلحہ لائسنس برانچ سے ایک ملازم کو انتظامیہ کو اعتماد میں لئے بغیر بلاجواز کے گرفتار کرلیا تھا جس کے باعث یونین کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی سے اس حوالے سے بات چیت ہورہی ہے جس کے بعد دفاتر کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |