
اس گیم چینجر معاہدے سے پی سی بی کو 200 ملین امریکی ڈالر کی آمدن متوقع ہے جب کہ سال 2023 تک جاری رہنے والے معاہدے کی پہلی اسائنمنٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ہوگی، 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی پراڈکشن پی سی بی اور براڈکاسٹنگ پی ٹی وی کرے گا۔
PCB Finalizes Broadcast Deal for Pakistanhttps://t.co/mpUMQhDt0z pic.twitter.com/yTF5oVHZxI
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 16, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 3 سالہ معاہدے سے پاکستان کی کرکٹ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے، پی سی بی آئندہ 3 سال میں قومی مینز اور ویمنز کرکٹ کے فروغ پر 15 بلین روپے خرچ کرے گا، یہ رقم ہائی پرفارمنس سنٹرز میں سابق کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی خرچ ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے پر پی ٹی وی اور آئی میڈیا کیمونیکشن سروسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی براڈکاسٹنگ ڈیل ہے۔
تین سالہ براڈکاسٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا اہم کردار رہا. احسان مانی گزشتہ 4 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے. احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی اور پی سی بی کو منافع بخش براڈکاسٹ ڈیل کرانے میں شہرت رکھتے ہیں.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 16, 2020
3 سالہ براڈکاسٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا اہم کردار رہا، احسان مانی گزشتہ 4 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے، احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی اور پی سی بی کو منافع بخش براڈکاسٹ ڈیل کرانے میں شہرت رکھتے ہیں، اس معاہدے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی براڈکاسٹرز پر انحصار ختم ہوجائے گا، گزشتہ 3 سالہ براڈکاسٹ ڈیل سے پی سی بی کو 60 ملین امریکی ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔