وفاقی حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کا 50 فیصد خرچہ برداشت کرنے کا فیصلہ

فاضل بجٹ ظاہر کرنے پر وفاق نے صوبہ بلوچستان اورخیبرپختونخواہ کو انعام کے طور پر47کروڑ23لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے.


ویب ڈیسک December 17, 2013
اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ بلدیاتی انتخابات پر آنے والے اخراجات کا 50 فیصد فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ باقی ماندہ 50فیصد اخراجات صوبے خود برداشت کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں آنے والے اخراجات کا 50 فیصد حکومت خود برداشت کرے گی جبکہ باقی 50 فیصد صوبوں کی ذمہ داری ہو گی، اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران فاضل بجٹ ظاہر کرنے پر وفاق نے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کو انعام کے طور پر 47کروڑ23لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ رقم میں سے ساڑھے17کروڑروپے صوبہ بلوچستان کو جبکہ 29 کروڑ 69لاکھ روپے خیبر پختونخواہ کو دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فیڈرل ایڈجسٹر کی تعیناتی کا معاملہ طے کرنے کیلئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی جو اپنی سفارشات تیار کرکے مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں