نیب حکومت کے کنٹرول میں نہیں آزاد ادارہ ہے وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے حلقوں سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنے لیڈرز کی کرپشن بچانے کے لیے قومی مفاد کے قانون کی مخالفت کررہی ہے، مشترکہ اجلاس کی اہمیت کو سمجھیں، ہم نے پاکستان کے لیے فیٹف بلز کو منظور کرانا ہے۔


ارکان پارلیمنٹ نے وفاقی وزراء کی جانب سے نظر انداز کرنے پر وزیراعظم سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیروں کے پاس عوامی مسائل سننے کا وقت نہیں۔ شیراکبر خان نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور حلقوں میں ان کو جوابدہ ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی انرجی پالیسی لارہے ہیں جس سے بجلی و گیس کے مسائل حل ہو جائیں گے، عوامی مسائل سے آگاہ ہوں، عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ایم این اے نور عالم خان نے نیب کے نوٹسز ملنے پر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی بات کرتے ہیں تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیب نے تو ہمارے وزرائے اعلی اور وزیروں کے خلاف بھی نوٹسز لیے ہیں، نیب حکومت کے کنٹرول میں نہیں، آزاد ادارہ ہے۔
Load Next Story