بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کی ایک لٹر دودھ کی قیمت 15 ہزار روپے ہے


ویب ڈیسک September 16, 2020
گدھی کا دودھ صحت بخش اور کئی بیماریوں کا علاج ہے، فوٹو : فائل

BEIJING, CHINA: بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی اعلیٰ نسل ''ہالاری'' کی خوب مانگ ہے اس نسل کی گدھی کے دودھ کو صحت بخش اور کئی بیماریوں کا علاج تصور کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس دودھ کی فی لٹر قیمت 15 ہزار روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں ہالاری نسل کے گدھوں کے باقاعدہ ڈیری فارم قائم کیے گئے ہیں جہاں اس نسل کی گدھی کا دودھ فروخت کیا جاتا ہے، اس دودھ کی افادیت اور طاقت ور اجزا پر مشتمل ہونے کے سبب لوگ دور دراز علاقوں سے خریدنے آتے ہیں۔ طلب زیادہ ہونے کے باعث اس دودھ کی قیمت بھی انتہائی زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی دودھ کی طرح گدھی کے دودھ میں بھی لیکٹوز زیادہ ہے جب کہ پروٹین اور چربی کم ہے، یہی وجہ ہے کہ اس دودھ کو وہ لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں جنہیں گائے کے دودھ سے الرجی ہو تاہم یہ دودھ جلد پھٹ جاتا ہے اور اس سے پنیر نہیں بنایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ زیادہ تر ممالک میں گدھوں کو باربرداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، چین میں دوائیاں بنانے اور فرنیچر میں گدھے کی کھالوں کا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ یورپی ممالک میں کاسمیٹک کی اشیاء بنائی جاتی ہیں لیکن پہلی بار کسی ملک میں گدھی کے دودھ کے لیے ڈیری فارم بنایا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں