ملک کیخلاف سازشیں خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا شہباز شریف
شہباز شریف کی چہلم حضرت امام حسین ؓ اور حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں خاک میں ملانے کے لئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔
لاہور میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے جائزہ کے لئے اعلیٰ سطح کےاجلاس کے دوران وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حضرت امام حسین ؓ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کرسمس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں جب جبکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور سیکرٹری داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مولانا شمس الرحمن معاویہ اور علامہ ناصر عباس کے قتل میں ملوث ملزموں کو ہر قیمت پر گرفتار کیا جائے۔ انہوں کہا کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانےکی سازشیں خاک میں ملانے کے لئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔