عبدالقادراورسرفراز3 رکنی ٹیلنٹ ہنٹ کمیٹی سےباہر

سابق ٹیسٹ کرکٹرزکو چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ناراضی مہنگی پڑگئی


سابق ٹیسٹ کرکٹرعبد القادر فوٹو : فائل

پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر اور سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کوانڈر 19 کرکٹرز کی 3 رکنی ٹیلنٹ ہنٹ کمیٹی سے نکال دیا۔

دونوں ارکان کو چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ناراضی مہنگی پڑگئی۔ باوثوق ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عبدالقادر اور سرفراز نواز کی جگہ نئے ارکان کی تقرری کی جارہی ہے جبکہ اعجاز احمد بدستور کمیٹی کے رکن رہیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ 2ماہ قبل عبدالقادر نے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ملاقات پر بلانے کے بعد مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرانے پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا تھا،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ انتخاب عالم کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہوگیا اور وہ عبدالقادر کو مناکر واپس لے آئے تھے،انتخاب کی کوششوں سے عبدالقادر کے کنٹریکٹ میں ایک سال جبکہ دیگر آفیشلز کے کنٹریکٹ میں صرف 3 ماہ کا اضافہ کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی حکام اور خاص طور پر ذکا اشرف سرفراز نواز کے مختلف ٹی وی انٹریوز میں کھلاڑیوں اور پی سی بی کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرنے پر ان سے ناراض ہوگئے۔ دونوںمعتوب ارکان کو عید کے بعد بہاولپور اور ملتان میں انڈر 19 کرکٹرز کے ٹرائلز لینے تھے تاہم وہاں جانے سے روک دیاگیا، انھیں جمعے سے حیدرآباد میں 2 روزہ ٹرائلز کے بعد اندورن سندھ کے چند دیگر شہروں میں بھی جانا تھا تاہم اب کمیٹی میں انکی جگہ نئے ارکان کی تقرری کر کے ٹرائلز کے لیے بھیجا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |