سرفراز احمد سمیت سندھ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی

قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے سندھ ٹیم جمعرات کو کراچی سے لاہور روآنہ ہورہی ہے


Sports Reporter September 16, 2020
قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے سندھ ٹیم جمعرات کو کراچی سے لاہور روآنہ ہورہی ہے . فوٹو:فائل

کپتان سرفراز احمد سمیت سندھ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے۔

30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ڈومیسٹک سیزن کے لیے انہوں نے پیر کو ذاتی حیثیت میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے تھے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے سندھ ٹیم جمعرات کو کراچی سے لاہور روآنہ ہورہی ہے، اگلے روز مرید کے کنٹری کلب میں پی سی بی کے تحت دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ طے ہے۔ بعدازاں ٹیم 19 ستمبر کو ملتان پہنچ کر خود کوبائیو سیکور ماحول میں محصور کرلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔