آسٹریلیانے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 150 رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز اپنے نام کرلی

آسٹریلیاکے 504 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم دوسری اننگ میں353 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔


ویب ڈیسک December 17, 2013
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ فوٹو؛ گیٹی امیج

ISLAMABAD: آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو150 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ پرتھ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلش بلے بازوں نے گزشتہ روز کے اسکور 251 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پراپنی نامکمل اننگ شروع کی لیکن پوری ٹیم آسٹریلیاکے 504 رنز کے تعاقب میں 353 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور آسٹریلیا نے تیسرا ٹیسٹ 150 رنز سے جیت کر5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے دوسری اننگ میں 4 اور مجموعی طور پر میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناتھن لایون نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 120 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ ای این بیل 60 اور پیٹرسن 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ملبورن میں شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |