سندھ میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی منظور وسان

سندھ میں کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، صوبائی وزیر جیل خانہ جات


ویب ڈیسک December 17, 2013
کراچی کی طرح اندرون سندھ سے بھی اغواکاروں اوربھتا خوروں کا خاتمہ کیا جائے گا، منظور وسان ۔ فوٹو: فائل

MADRID: سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات آئندہ ماہ کو ہوں گے اور کامیاب پیپلز پارٹی ہوگی۔

خیرپور میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جارہا ہے اور یہ آپریشن شہر میں مکمل امن کے قیام تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی طرح اندرون سندھ سے بھی اغواکاروں اوربھتا خوروں کا خاتمہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے اور خاص طور پر سندھ میں کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اسی بنیاد پر وہ وثوق سے کہتے ہیں کہ آئمدہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام پیلز پارٹی کو ہی کامیاب کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں