عثمان خواجہ نے ’سست‘ ہونے کے طعنے کو نسلی تعصب قرار دے دیا

ایک وجہ میرا پاکستان سے تعلق ہونا ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جنوبی ایشیائی لوگ سست ہوتے ہیں۔


Sports Desk September 17, 2020
ایک وجہ میرا پاکستان سے تعلق ہونا ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جنوبی ایشیائی لوگ سست ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نڑاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے 'سست' ہونے کے طعنے کو بھی نسلی تعصب قرار دے دیا۔

عثمان خواجہ نے کہاکہ اپنی ریلیکس فطرت کی وجہ سے بچپن سے ہی مجھے 'لیزی' کا طعنہ سننا پڑتا، اس کی ایک وجہ میرا پاکستان سے تعلق ہونا ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جنوبی ایشیائی لوگ سست ہوتے ہیں، اسی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ میں بھی میں پیچھے رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی چیزوں کو کسی کے آبائی تعلق سے نہیں جوڑیں اور کرکٹ میں دوسری برادریوں کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں