ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 169 ہو گئی ، این سی او سی


ویب ڈیسک September 17, 2020
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 تک جا پہنچی، این سی او سی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 545 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 رہ گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 91 ہزار 169 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 818 ، پنجاب میں98 ہزار 041 خیبرپختونخوا 37 ہزار 185 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 005، بلوچستان میں 13 ہزار 798 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 451 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 336 تعداد ہوگئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں نمایاں کمی کے بعد 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دیے گئے ہیں جب کہ کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول پر آرہی ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔