مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی افواج نے سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے تمام افراد کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک September 17, 2020
علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے، کشمیر میدیا سروس۔ فوٹو : فائل

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے بٹامالو میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک 45 سالہ خاتون کو شہید کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہادتوں کے بعد بھی بھارتی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی سوپور میں قابض افواج نے تجر شریف کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لیا اور رات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے جب کہ اُڑی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں