پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ برآمد

ملزم کے قبضے سے 40 عدد رائفل اور مختلف بور کے 10 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک September 17, 2020
اسلحہ سمگلر محمد ایوب کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، ایس پی صدر۔ فوٹو:فائل (فوٹو: فائل)

اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ایس پی صدر عبدالسلام خالد کے مطابق تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی، جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 40 عدد رائفل اور 10 ہزار کارتوس برآمد کرلئے، جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔