چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تعیناتی غیر قانونی قرار

وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ

وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ۔ فوٹو : فائل

ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور حکومت کی جانب سے تعینات پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کو غیر قانونی جب کہ ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی تعیناتی کو قانونی قرار دیدیا۔

عدالت نے فیصلے میں چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین اور خاور اظہر کی تقرری بھی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آرڈر ان فیلڈ رہیں گے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ عدالت نے ارشد خان کو آئندہ کسی عہدے پر تعینات نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے۔
Load Next Story