پیسے کا غلط استعمال روک کر تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں وزیر اعظم

چین سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کی مدد کررہا ہے، پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک September 17, 2020
قوم نے فیصلہ کرنا ہے جہاں سے پیسے بچیں اور تعلیم میں لگانا ہے، عمران خان (فوٹو، فائل)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ جہاں سے پیسے بچیں انہیں تعلیم میں لگایا جائے۔

پاک آسٹریا فیگوچ شول انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر کہ مغرب ہی ترقی کرسکتا ہے ہم نہیں، انگریزکی غلامی کا ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں، انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کر کے ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم خود مختار لوگ ہیں اور خود کچھ کرنے کاعزم رکھتے ہیں، پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے اور ترقی بھی ممکن ہے، بدقسمتی سے ماضی میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، اگر تعلیم کے شعبے پرتوجہ دیتے تو کہاں سے کہاں ہوتے، اپنے کارناموں کی تعریف کی بجائے انسان کو مزید کام پرتوجہ دینی چاہیے، کمیونزم قوموں کےلیے تباہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پہلا سال معیشت کو بہترکرنے میں گزارا اوردوسرا کورونا سے نمٹنے میں، چین نے ہر معاملے میں پاکستان کی مدد کی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی، پیسے کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ جہاں سے پیسے بچیں اور تعلیم میں لگانا ہے، جتنا تعلیم پر خرچ کریں گے اتنا ہمارے بچوں کا فائدہ ہو گا، بگ ڈیٹا،آرٹیفشلز انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت نے پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔