سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع

سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کرونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا، ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے کا سعودی عرب کا آپریشن فعال تھا تاہم اب پاکستان سے مسافر بھی جا سکیں گے، ترجمان پی آئی اے۔فوٹو:فائل

پی آئی اے کا سعودی عرب کا آپریشن فعال تھا تاہم اب پاکستان سے مسافر بھی جا سکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد مسافروں کی بکنگ شروع کر دی ہے، اور مسافروں کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کا سعودی عرب کا آپریشن فعال تھا تاہم اب پاکستان سے مسافر بھی جا سکیں گے، پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے، جب کہ 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ تمام مسافر جن کے پاس سعودی عرب کا رہائشی، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ ہے وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں، تاہم سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کورونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
Load Next Story