پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ضرور نکلے گا شبلی فراز

قومی مفاد کی قانون سازی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک September 17, 2020
قومی مفاد کی قانون سازی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے، وزیراطلاعات۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بل پر اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھاکہ عمران خان کی قیادت میں قومی مفاد کی قانون سازی سےپاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے، اور پاکستان گرے لسٹ سے ضرور نکلےگا۔



وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا، ملک دشمن عناصر اور بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔