اعشاریائی پوائنٹس کے سبب انگلینڈکی نمبرون پوزیشن بچ گئی

پانچویں میچ میں شکست، پروٹیز بیٹسمین آملا آٹھویں ہوم سیریزفتح کی راہ میں حائل ہوئے


AFP September 07, 2012
انگلینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا اسٹروک کھیل رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

ہاشم آملا انگلینڈ کی مسلسل آٹھویں ہوم سیریز فتوحات کی راہ میں حائل ہوگئے۔

انھوں نے ناقابل شکست 97 رنز اسکور کرکے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے فتح دلادی، 183 کا ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرکے پروٹیز نے سیریز بھی 2-2 سے برابر کرلی،پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا،4 اننگز میں 335 رنز اسکور کرنے پرآملا کو میچ کے ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اعشاریائی پوائنٹس کی وجہ سے انگلش ٹیم کی نمبر ون پوزیشن بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پانچویں اور آخری ون ڈے میں پروٹیز کی فتح میں اوپنر ہاشم آملا نے اہم کردار ادا کیا، پانچ اوورز کے اندرصرف 14 رنز پر3 وکٹیں گرنے کے بعد انھوں نے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلیے 172 کی ناقابل شکست شراکت کی۔ گریم اسمتھ ایک رن پر ڈیرن بیچ کی گیند پر ٹریڈویل کا کیچ بنے جبکہ جیمز اینڈرسن نے وکٹ کیپر کیسویٹر کی مدد سے فاف ڈو پلیسس (3) اور ڈین ایلگار (1) کو شکار کرکے پروٹیز پر دبائو بڑھانے کی کوشش کی، مگر آملا اور ابراہم ڈی ویلیئرز نے انگلش اٹیک کو پھر کسی کامیابی کا مزہ نہیں چکھنے دیا۔

مین آف دی میچ آملا 97 اور ڈی ویلیئرزز 75 پر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقہ نے صرف تین وکٹیں گنوا کر 183 کا ہدف 34.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ ہاشم آملا کو 4 اننگز میں 111 کی اوسط سے 335 رنز اسکور کرنے پر مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا، انھوں نے دوسرے ون ڈے میں 150 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 80 رنز کی فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 182 رنز پر آئوٹ ہوگئی، فتح سے جنوبی افریقہ کے ریٹنگ پوائنٹس نمبر ون پر موجود انگلینڈ کے برابر 121 ہوگئے تاہم اعشاریائی پوائنٹس کی وجہ سے انگلش ٹیم نمبر ون پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |