پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا تقرر چند روز میں متوقع

اس سے پہلے اب پی سی بی نے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے


Muhammad Yousuf Anjum September 17, 2020
اس سے پہلے اب پی سی بی نے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا تقرر آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

اس سے پہلے پی سی بی نے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے، اشتہار میں دی گئی شرائط کے تحت اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ویمن ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ہائی پرفارمنس سنٹر میں بھی کام کرنے کا پابند ہوگا۔

ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرنا بھی کوچ کی زمہ داریوں میں شامل ہو گا جب کہ عہدے کے خواہشمند امیدوار 16 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، اشتہار میں اپنے شعبے میں قابلیت اور تجربے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔