آئی سی سی ون ڈے رینکنگ بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار

بولرز کی فہرست میں محمد عامر ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہیں


Abbas Raza September 17, 2020
بولرز کی فہرست میں محمد عامر ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ عالمی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ درجہ بندی میں پہلی 5 پوزیشنز میں کوئی فرق نہیں پڑا، ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے، بابر اعظم تیسرے، روس ٹیلر چوتھے اور فاف ڈوپلیسی بدستور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ کین ولیمسن چھٹی، ایرون فنچ ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، کوئنٹن ڈی کک نویں اور جونی بیراسٹو 3 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بابراعظم کی انگلش ٹی 20بلاسٹ میں شاندار سنچری

بولرز میں پہلے نمبر پر ٹرینٹ بولٹ، دوسرے نمبر پر جسپریت بمرا اور تیسرے پر مجیب الرحمان ہیں جب کہ 3 درجے بہتری کے ساتھ کرس ووکس چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، کاگیسو ربادا اور پیٹ کمنز کے بعد ایک درجہ تنزلی کے ساتھ محمد عامر ساتویں پوزیشن پر ہیں جب کہ جوش ہیزل ووڈ 7 جمپ لگاتے ہوئے آٹھویں نمبر پر آگئے، اس کے بعد میٹ ہینری اور مچل اسٹارک کے نام ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔