پاکستان بھاری اکثریت سے اقوام متحدہ کی اہم کونسل کا رکن منتخب

کمیٹی کے لیے دوربارہ انتخاب اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستانی کرادار کا اعتراف ہے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 17, 2020
پاکستان نے 96 فیصد کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل کرکے کونسل کا انتخاب جیتا۔(فوٹو، فائل)

پاکستان نے اقوام متحدہ میں کمیٹی برائے پروگرام و کو آرڈینیشن کا انتخاب بھاری اکثریت سے جیت کر اہم کام یابی حاصل کرلی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یو این اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے 54 میں سے 52ووٹ لے کر کامیاب ہوا۔ پاکستان نے 96 فیصد کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل کی۔ کمیٹی کے لیے پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ کے اندر بامقصد انگیجمنٹ کا ثبوت اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون اور دیرپا ترقی کے اہداف کے شعبوں میں پاکستان کی شراکتداری کا اعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی منصوبہ بندی، پروگرام تشکیل دینے اور اقوام متحدہ کے کام کی کو آرڈینیشن کے طور پر کام کرتی ہے۔ کمیٹی میں پاکستان کی موجودگی سے اقوام متحدہ کے موثر طور پر پروگرام کی تشکیل اور بجٹ کی تیاری میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس وقت اقوام متحدہ کے بنیادی ادارے اکنامک اینڈ سوشل کونسل کا صدر ہے۔1973سے اس 34رکنی کمیٹی کا ممبر ہے دوبارہ انتخاب کے ذریعہ پاکستان بین الاقوامی تعاون کے مشترکہ مقصد اور اقتصادی و سماجی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔