مروہ زیادتی کیس میں گرفتار دو ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ ہوگئے

ایک ملزم فیضو مروہ کا پڑوسی اور دوسرا ملزم عبداللہ کچرا چننے والا افغانی ہے۔


ویب ڈیسک September 17, 2020
ایک ملزم فیضو مروہ کا پڑوسی اور دوسرا ملزم عبداللہ کچرا چننے والا افغانی ہے۔

مروہ اجتماعی زیادتی اور قتل کیس میں اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ گرفتار ملزمان کی انگلیوں کے نشان میچ ہوگئے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق عبداللہ اور فیضو کے فنگر پرنٹس مروہ کے نمونوں سے میچ کرگئے ہیں۔ مروہ کے کپڑوں اور فیضو کے گھر کے بستر سے نمونے لیے گئے تھے۔

دونوں ملزمان پہلے ہی اعتراف جرم کر چکے ہیں اور پولیس حکام کو اب صرف ڈی این اے رپورٹس کا انتظار ہے۔ گرفتار ملزم فیضو مروہ کے گھر سامنے رہتا ہے اور درزی کا کام کرتا ہے۔ دوسرا ملزم عبداللہ کچرا چنتا ہے اور افغانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مروہ زیادتی کیس کے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟ رپورٹ سامنےآگئی

فیضو نے مروہ کو اغوا کیا اور اپنے گھر کی چھت پر لے گیا جہاں دونوں بدبخت لوگوں نے بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مروہ کی لاش جن کپڑوں میں لپٹی ملی وہ فیضو اپنی دکان سے لایا تھا۔ ٹھوس شواہد کی بنا پر پہلے فیضو اور پھر عبداللہ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں