ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں سلمان خان کو بالکل پسند نہیں کرتا تھا عامر خان
شاہ رخ خان بہت اچھا کام کر رہے ہیں ان کے پاس بہترین دوست ہیں مجھے نہیں لگتا کہ انہیں میری ضرورت ہے، مسٹرپرفیکٹ
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں سلمان کان کو بالکل پسند نہیں کرتا تھا۔
بھارت کے معروف ٹی وی چیٹ شو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم"انداز اپنا اپنا" میں میرا سلمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بے حد برا رہا، اس دوران میں سلمان خان کو انتہائی لاپروا انسان سمجھتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فلم میں کام کرنے سے قبل میں سلمان خان سے جب بھی ملتا تھا تو شائستگی سے بات کرتا لیکن ایک ساتھ کام کرنے کے بعد میں ان سے دور ہی رہنے کی کوشش کرتا تھا تاہم اب سلمان خان کے لئے میرے خیالات مکمل طور پر بدل چکے ہیں۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان سے میری دوستی اس وقت ہوئی جب میں میری اپنی بیو ی سے علیحدگی ہوگئی تھی اورمیں اداس اورپریشان رہتا تھا اس دوران تقریبا ڈیڑھ سال میں اپنے گھر میں ہی رہا ایسے وقت میں سلمان خان نے میری ہمت بڑھائی اور یوں اس طرح ہماری دوستی بڑھتی چلی گئی۔
بالی ووڈ کے کنگ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے کام کی بہت عزت اور ایک دوسرے کی رازداری کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن کچھ لمحے ایسے تھے جب ہمارے رشتوں میں کشیدگی آ گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ شاہ رخ خان بہت اچھا کام کر رہے ہیں ان کے پاس بہترین دوست ہیں مجھے نہیں لگتا کہ انہیں میری ضرورت ہے۔