2 بچوں سے بدفعلی نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی طالبہ اغوا

آلہ آباد میں لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار، پتوکی میں ٹیچر نے طالبہ اغوا کرلی


Numaindgan Express September 18, 2020
آلہ آباد میں لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار، پتوکی میں ٹیچر نے طالبہ اغوا کرلی فوٹو، فائل

مختلف واقعات میں اوباشوں نے 2 کمسن بچوں سے بدفعلی اور نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ایک بچی نے شور مچا کر خود کو بچا لیا جبکہ اکیڈمی کے ٹیچر نے ساتھیوں سے ملکر طالبہ کر اغوا کرلیا۔

کھچی والا میں درندہ صفت ملزم نے 7 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا ، اہل علاقہ کے آنے پر فرار ہوگیا ، تھانہ کچھی والا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او قدوس بیگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او افتخار نذیر سوہل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم محمد اسامہ کو گرفتار کرلیا پتوکی کے نواحی علاقہ بھگیانہ کلاں میں ایک اوباش نے آٹھ سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

ملزم ملک شہد ساجد علی کے بیٹے کو ورغلاکر روہی نالے کی طرف لے گیا اور وہاں کھڑی فصل میں لے جا کر زبردستی بد فعلی کی بچے کے شور مچانے اور رونے پر راہ گیر اکھٹے ہو گئے جس پر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پھول نگر سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نواحی گاوں جمبر میں عرفان نامی اوباش شخص نے سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی کے رونے کی آواز سن کر محلے دار پہنچے تو وہ اسے چھوڑ فرار ہوگیا۔

الہ آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نواحی گاؤں کوڑے سیال میں تین اوباشوں نے 15سالہ لڑکی گن پوائنٹ پر اغوا کے زیادتی کا نشانہ بنایا ، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے پتوکی میں اکیڈمی ٹیچر نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے 17 سالہ طالبہ کو اغوا کرلیا۔

ججہ کلاں کے رہائشی صدی احمد نے پولیس تھانہ سرائے مغل کو درخواست دی ہے کہ اسکی بیٹی سکول سے پڑھا کر واپس گھر آرہی تھی کہ ننکانہ کے رہائشی محمد اسلم،حیدر علی وغیرہ اسے اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |