لاہور میں شدید دھند کے باعث شہبازشریف کے طیارے کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا

شدید دھند کے باعث وزیر اعلیٰ کے طیارے کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی


ویب ڈیسک December 17, 2013
طیارے کی واپسی کے بعد شہباز شریف جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

شدید دھند کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اسلام آباد سے آنے والے طیارے کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے تاہم شدید دھند کے باعث ان کے طیارے کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی اور طیارے کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی واپسی کے بعد شہباز شریف جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے لاہور سمیت صوبے بھر میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بری متاثر ہوا ہے جبکہ موٹروے پر بھی متعدد حادثات میں اب تک 19 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔