جعلی پیر نے جن نکالنے کے لیے تشدد کر کے لڑکے کی جان لے لی

تھانہ دراہمہ پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔


Numaindgan Express September 18, 2020
تھانہ دراہمہ پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔فوٹو: فائل

تھانہ دراہمہ کے علاقہ دربار پیر فتح شاہ میں جعلی پیر کے تشدد سے 12سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

دربار پیر فتح شاہ میں جعلی پیر نے صدیق آبا د کالونی کے رہائشی غلام عباس کے 12سالہ بیٹے آکاش عرف کاشف پر بری طرح تشدد کیا جس سے وہ موقع پر چل بسا،کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کر لیے۔

تھانہ دراہمہ پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او اختر فاروق کا نوٹس لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لواحقین کو فوری انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |