افغانستان میں نیٹو طیارہ گرکر تباہ 6 فوجی ہلاک

طالبان کی جانب سے طیارے کو نشانہ بنانے کادعویٰ تاہم نیٹو حکام نے طالبان کے بیان کی تردید کر دی۔


/Reuters December 17, 2013
26 نومبر کو بھی صوبہ ننگرہار میں نیٹو طیارہ گرنے سے 5 امریکی اور 7 افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

جنوبی افغانستان میں نیٹو افواج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ جنوبی افغانستان میں پرواز کر رہا تھا جو گرکر تباہ ہوگیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبان نے طیارہ کو نشانہ نہیں بنایا تاہم واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ نیٹو حکام نے حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔


دوسری جانب طالبان نے اس کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو طیارے کو ان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 26 نومبر کو طالبان نے صوبہ ننگرہار میں نیٹو طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا تھا جس میں 5 امریکی فوجی اور 7 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔